دہشت گردی کیخلاف بلاامتیاز آپریشن ملک بھر میں جاری رہیں گے: آرمی چیف

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرم ایجنسی کا دورہ کیا اور آپریشن میں شریک جوانوں اور آفیسرز سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں آپریشن بلاامتیاز جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فاٹا میں آپریشنز اور پاک فوج کی قربانیوں کے باعث امن قائم ہوا۔ آپریشن کے مکمل ثمرات کے حصول کے لیے علاقے سے دہشتگردوں کے سلیپنگ سیل ، سہولت کاروں اور مدد گاروں کو بھی جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے۔

آرمی چیف نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ افغان سرحد پر دہشتگردوں کی آمدورفت کو روکنے کے لیے سخت نگرانی کی جائے۔