دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: آئی جی سندھ

Ghulam Haidar Jamali

Ghulam Haidar Jamali

کراچی (جیوڈیسک) پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایگلٹ فورس کے 28 ویں بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

آپریشن کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ ایک سال میں 57 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ کراچی میں امن و امان کے لئے پولیس نے مثال قائم کی ہے۔

کراچی پولیس نے سناحہ صفورا، سبین محمود، اور پروین رحمان جیسے ہائی پور فائل قتل کے واقعات کو حل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کراچی میں کامیابی سے ٹارگتڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں امان و امان کی صورتحال کافی بہتر ہے۔

پولیس سے مقابلے میں سو سے زائد ٹارگٹ کلرز مارے گئے ہیں اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔