دہشتگردی کو قلم کی طاقت سے شکست دی جا سکتی ہے، کور کمانڈر لاہور

Lieutenant General Sadiq Ali

Lieutenant General Sadiq Ali

لاہور (جیوڈیسک) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب ایک وژن ہے، دہشتگردوں کا صفایا کر کے دم لیں گے، دہشتگردی کو قلم کی طاقت سے شکست دی جا سکتی ہے۔

اے پی ایس پشاور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے آرمی پبلک اسکول لاہور میں تقریب ہوئی،ڈی جی رینجرز پنجاب عمر فاروق برکی سمیت اعلیٰ فوجی افسران،اساتذہ اور طلبہ بھی شریک ہوئے۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ پشاور تاریخ کاسیاہ ترین باب ہے،وادی شوال میں جاری آپریشن جلد مکمل کرلیا جائے گااور جو لوگ بے گھر ہوئے ہیں، انہیں جلد آباد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے، تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور مختلف خاکے بھی پیش کیے۔