دہشت گردی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت اور پوری قوم ایک پیج پر ہے، رانا مبشراقبال

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قومی رہنما، کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال، فنانس سیکرٹری پنجاب سجاد علی شاکر (سی سی پی) نے گذشتہ روز لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیارے پاکستان میں انتہاپسندی ودہشت گردی کی رتی بھر بھی گنجائش نہیں ـ دہشت گردی کے خلاف سیاسی و عسکری قیادت اورپوری قوم ایک پیج پر ہے ۔پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر معمولی قربانیاں دی ہیں ۔دہشت گردوں کا کوئی مذہب ہے نہ دین، وہ انسانیت کے سفاک قاتل ہیں۔پاکستان کی سر زمین سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔ جمہوریت عوام کی خدمت کا نام ہے۔جمہوریت شفافیت اورمقصد میں صداقت کا دوسرا نام ہے۔ہماری حکومت نے کرپشن کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے اور ہمارے عمل اوراقدامات خود ہماری حکومت کی شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں ۔پنجاب حکومت پاکستان کی سب سے شفاف ترین حکومت ہے جس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے۔ سفارش،اقرباپروری اورکرپشن کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا ۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے شفافیت کو اپنا طرئہ امتیاز بنایا ہے۔

ہماری ترجیحات واضح اورسمت درست ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ایک نیا پاکستان جنم لے رہاہے ،ایک طرف سی پیک کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل رہی ہے اور دوسری جانب دہشت گردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کرکے ترقی و خوشحالی کا روڈ میک متعین کردیاگیاہے ۔چارو ںصوبے مل کر جمہوریت کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں اور وزیراعظم نوازشریف ، وزیراعلی محمد شہبازشریف کی پر عزم قیادت میں ترقی کا سفر دن رات جاری ہے۔رانا مبشر اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کی منفی سیاست جلتی پر تیل چھڑکنے کا نام ہے ان کا کام انتشار اور تخریب کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا ہے تاکہ عوام خوشحال نہ ہوسکیں ـ انہو ںنے کہاکہ بہتان خان پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں اور عوامی خوشحالی دیکھ کر حسد کے مارے لال پیلے رہتے ہیں ـ ان کے پاس عوامی ترقی کے لئے کوئی مثبت ایجنڈا نہیں۔

sajjadalishakir@gmail.com
03226390480