دہشت گردی کے واقعات عالمی سطحی پر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Muhammad Naeem

Mufti Muhammad Naeem

کراچی : وفاق المدارس العرابیہ پاکستان کی اپیل آج ملک بھر کی طرح کراچی میں یوم دعا منایا گیا ، مساجد میں ملکی استحکام ترقی ودہشت گردی سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کرائیں گئیں جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن کی محمدی مسجد میں بھی نماز جمع کے اجتماع کے بعد خصوصی دعاء کرائی گئی۔

اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ آج وطن عزیز مختلف قسم کی مشکلات میں گھرا ہوا ہے ،ملک دشمن قوتیں ایک طرف گڈھ جوڑ سے اس کے نظریاتی تشخص کو چھینا چاہتی ہیں تو دوسری جانب اسے غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشت گردی کروائی جارہی ہے ، انہوں نے کہاکہ لاہور کا افسوسناک سانحہ سمیت کئی سانحات رونماء ہوچکے ہیں اب تک دہشت گردی کے واقعات میں ہزاروں مائیں اپنے سپوتوں سیے محروم ہوچکی ہیں، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہیں مذہب سے کوئی سروکار نہیں بلکہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے ذریعے اسلام کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ،شامت اعمال اور قرآن وسنت سے دوری کے باعث مشکلات سے ہمیں چھٹکارا نہیں مل رہا، صحابہ اکرام اور خلفائے الراشدین کے نقش قدم پر چل کر وطن کیخلاف سازشوں میں مصروف دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہ خلیفہ راشد تھے۔

آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ایثار قربانی اور صبر واستقامت کا مثالی نمونہ تھے آپ رسول اللہﷺ کے بچپن کے دوست اور ساتھی تھے مختصر عہدِ خلافت میں ایک مضبوط اور مستحکم اسلامی حکومت کی بنیادیں استوار کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ ریاست کے تمام مسائل کا حل سنت نبوی اور خلفائے راشدین کی سیرت میں موجود ہیں مگر افسوس مسلم حکمرانوں نے آج اپنے اسلاف کو پس پشت ڈال کر غیروں کا طریقوں کو رائج کردیا ہے جس سے آج پوری دنیا کے مسلم ممالک مشکلات سے دوچار اور پریشان حال ہیں۔