دہشتگردی کیخلاف جنگ مستقبل محفوظ بنانے کی جنگ ہے، ائر چیف

Sohail Aman

Sohail Aman

پشاور (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ ہے۔ پاک فضائیہ دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دے گی۔

ائرچیف مارشل سہیل امان نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والے بڈھ بیر ائربیس کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے دہشت گردوں کا جوانمردی اور عزم و شجاعت سے مقابلہ کرنے اور ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے پر فضائیہ کے نوجوانوں کی تعریف کی۔ اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں ائر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ وطن کے ساتھ بے لوث محبت ہمارا اولین فریضہ ہے۔ ملک کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے لئے پاک فضائیہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔اور دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے اپنا کردار اداکرتی رہے گی۔