دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں عالمی برادری کے ساتھ ہیں، پاکستانی وزیر اعظم

Shahid Khaqan Abbasi

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آج امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے ساتھ ملاقات میں ’دہشت گردی کے خلاف جاری عالمی جنگ‘ میں اسلام آباد حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عباسی نے اسلام آباد میں ٹلرسن سے ملاقات میں کہا کہ علاقائی اسلام پسند جنگجوؤں کے خلاف کارورائی میں کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔

امریکی وزیر نے اس دورے کے دوران پاکستانی فوج کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔ واشنگٹن حکومت کا کہنا ہے کہ اسے مقامی جنگجوؤں کے خلاف اپنی عسکری کارروائی کو زیادہ موثر بنانا چاہیے۔