دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھارت ہمارے دشمن کے ساتھ ہے: خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت میں آزادی کی کئی سرگرم تحریکیں چل رہی ہیں۔ بھارت میں آزادی کے لیے کئی درجن لوگ مارے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے گورداسپور اور گجرات جیسے واقعات کے ذریعے پاکستان پر ملبہ ڈالنے کی کوشش کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کو سمجھنا چاہیے وہ وزیر اعلی نہیں وزیراعظم ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کسی سے بلیک میل نہیں ہو گی کشمیر پاکستان کی پالیسی کا بنیادی نقطہ ہے۔