دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کا کردار مثالی ہے ‘ راجونی اتحاد

karachi

karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ‘ خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی‘ عمران چنگیزی و دیگر نے امریکہ کی جانب سے پاکستان پردہشتگرد گروپوں کیخلاف ٹھوس اقدامات سے گریز کے الزام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے فعال ‘ دیانتدارانہ اور مخلصانہ کردار و افواج پاکستان کی قربانیوں کے طفیل ہی آج امریکہ ودیگر ممالک محفوظ ہیں اسلئے پاکستان پر الزامات عائد کرنے کی بجائے امریکی سرکار پاکستان کے کردار کا اعتراف و تحسین کرے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستانی افواج کی ٹیکنالونی و سرمائے سے ہر طرح کی مدد کرے۔

کیونکہ دہشتگردوں کو عالمی سرمایہ داروں ‘ استعماری قوتوں اور سامراجیوں کی معاونت حاصل جن سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان کی تمام ضروریات کی تکمیل امریکہ اور دیگر امن پسند قوتوں کا فریضہ ہے۔