دہشت گردی کیخلاف جنگ صرف پاکستان کی نہیں، پوری دنیا کی بقا اس سے جڑی ہے، گورنر پنجاب

Rafiq Rajwana

Rafiq Rajwana

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف پاکستان کی جنگ نہیں بلکہ پوری دنیا کا بقاء اور امن اس سے جڑا ہے اور پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کے لیے ضربِ عضب کو منطقی انجام تک پہنچا کے دم لے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینڈاکی ہائی کمشنرمس ہیتھر کروڈن سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے آج گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔اس موقع پر کینڈا کی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے باہمی تعاون کو نئی وسعتوں تک لے جاناچاہتا ہے علاوہ ازیں گورنر نے کہا ہے کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہم ہمسایہ ملک بھارت سے بھی پر امن دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں پاکستانی ہیں اور انہیں ملکی قوانین میں مکمل مراعات حاصل ہیں وہ ایوان اقبال میں منعقدہ وساکھی میلہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے صدیق الفاروق نے کہا وزیر اعظم جلد با با گورونانک دیو جی کے نام سے منسوب انٹر نیشنل یونیورسٹی کے قیام کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور بہت جلد گورو دروارہ کیا رہ صاحب کو بھی بحال کر کے سکھوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔