دہشت گردی کم ہوئی لیکن جنگ نہیں جیتے: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے۔ پنجاب اور سندھ پولیس کا یہ حال ہے وہ حفاظت نہیں کر سکتی فوج کو بلانا پڑتا ہے۔

92 میں آئی جی عباس خان کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پولیس میں مجرموں کو بھرتی کیا گیا ہے۔ پنجاب پولیس کا یہ حال ہے کہ شہریوں کی حفاظت نہیں کر سکتی۔ جب تک پولیس کو غیر سیاسی نہیں کیا جائے گا تب تک جرائم پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔ عمران خان نے کہا اگر ایک سال میں دہشت گردی نیچے آئی ہے تو مطلب جنگ نہیں جیتے اور تمام گروپوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہیے۔

ہم سب کو دہشت گردی کیخلاف اکٹھا ہونا ہو گا اور یہ نہ سمجھیں دہشت گردی ختم ہو گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے تین اطراف قبائلی علاقہ ہے جب آئی ڈی پیز واپس جائیں گے تو تب کیا ہو گا ۔ یہ سیریس ایشوہ ے توجہ دینا ہو گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کرپشن سارے پاکستانیوں کا مسئلہ ہے اور سب خاتمہ چاہتے ہیں ۔ پاناما لیکس اور بڑے بڑے محلات سے پیسہ باہر جا رہا ہے۔ ان کا مزید پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے صرف سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی کو تسلیم کریں گے۔