دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں : عمران خان
Posted on March 28, 2016
By Mohammad Waseem
اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Imran Khan
اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور گلشن پارک میں ہونے والے دہشت گردی کے ہولناک واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا دہشت گرد انسانیت اور امن کے دشمن ہیں۔ تحریک انصاف مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہے۔
عمران خان آج زخمیوں کی عیادت کیلئے لاہور آئیں گے جبکہ تحریک انصاف نے آج باغ آزاد کشمیرمیں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا۔