دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں قطعی برداشت نہیں کریں گے، آرمی چیف

Army Chief

Army Chief

راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں قطعی برداشت نہیں کی جائیں گی، پائیدار امن اور سلامتی کے لیے تمام کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑنے پر سیکیورٹی ایجنسیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملک میں دہشت گرد تنظیموں کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ، آپریشن ضرب کی پیش رفت اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

کانفرنس میں ملک کی مجموعی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورت حال ، خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورت حال اور ابھرتے نئے خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب میں پیش رفت اور پاک فوج کی فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے آپریشن کے دوران افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پائیدار امن کے حصول تک مرکوز جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔