دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی: سرفراز بگٹی

Sarfraz Bugti

Sarfraz Bugti

کوئٹہ (جیوڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بدامنی کی نئی لہر ملک دشمن قوتوں کی سازش ہے جو ہمیں فرقہ واریت اور لسانی بنیادوں پر تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف صوبے میں بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جس میں ایف سی، پولیس، حساس اداروں کے افسران شریک ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ 7 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے تمام افراد بھائی چارے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس آپریشن میں ہمارا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک جنگی صورتحال میں ہے۔