دہشتگردوں کو کراچی سے مار مار کر بھگا دیں گے : مراد علی شاہ

Murad Ali Shah

Murad Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کہتے ہیں دہشتگردوں کو مار مار کر بھگائیں گے، کوئی دہشتگردوں کے نہیں دہشتگرد اب ہمارے ہتھے چڑھیں گے۔

سیہون دھماکے کے وقت لوڈشیڈنگ کیوں کی گئی جبکہ وفاق کو واجبات بھی ادا کر دیئے تھے۔

وزیر اعلی سندھ نے کراچی میں اربن ہیلتھ سینٹر ملیر کا افتتاح کر دیا۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشتگردوں کو مار مار کر بھگائیں گے، کوئی دہشتگردوں کے نہیں دہشتگرد اب ہمارے ہتھے چڑھیں گے۔

وزیر اعلی سندھ نے سیہون شریف دھماکے سے متعلق کہا کہ دھمال کے وقت لوڈشیڈنگ کیوں کی گئی جبکہ وفاق کو واجبات بھی ادا کر دیئے تھے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اربن ہیلتھ سینٹر دس سال سے بند تھا، ہیلتھ سینٹر کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائیں گے۔