مزید 4 دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی

Hanging

Hanging

پشاور (جیوڈیسک) گھناؤنے جرائم میں ملوث مزید چار دہشت گردوں کو خیبر پختونخوا کی جیل میں پھانسی دیدی گئی، تمام مجرموں کو فوجی عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

اعلامیہ کے مطابق پھانسی پانے والے مجرموں میں محمد ابراہیم اور رضوان اللہ،شیر محمد خان اور سردارعلی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد معصوم شہریوں، مسلح افواج کے اہلکاروں کے قتل، تعلیمی اداروں اور تنصیبات پر حملوں، کمیونی کیشن اور الیکٹرسٹی انفرااسٹرکچر پر حملوں میں ملوث تھے۔