دہشتگردوں کی باقیات اور ان کے ٹھکانوں کو ہر صورت ختم کیا جائے گا : راحیل شریف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

شوال (جیوڈیسک) پاک فوج نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے پر عملدرآمد شروع کر دیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کہتے ہیں دہشت گردوں کی باقیات، ٹھکانوں کو ہر صورت ختم کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال گئے۔ آرمی چیف نے علاقہ میں دہشت گردوں سے نبرد آزما جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی جرات اور حوصلہ کو سراہا۔

آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے آخری مرحلے میں دہشت گردوں کی باقیات، ان کے معاونین اور سہولت کاروں کو ختم اور دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی جائیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج کا مورال بلند ہے اپنا کام جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالہ سے افسر اور جوان پرعزم ہیں اور آرمی چیف کی ہدایت پر آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کر دیا گیا۔