دہشتگردوں اور معاونت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور شوال کے علاقے کو کلیئر کروانے کے حوالے سے پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ضرب عضب میں دور دراز علاقوں میں قائم سلیپنگ سیل ختم کر دیئے گئے ہیں۔ آرمی چیف نے شوال آپریشن کے ابتدائی مرحلہ میں حاصل ہونیوالی کامیابیوں کو سراہا۔

خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملک بھر میں آپریشن کرنے والی انٹیلی جنس ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا دہشت گردوں اور پیسہ فراہم کرنے والوں کے خلاف آپریشن ملک بھر میں جاری رہے گا۔

پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے کا ہدف مکمل کیئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔