دہشتگردوں کا ہدف پاکستان کی نئی نسل کا مستقبل ہے، مارک ٹونر

US State Department

US State Department

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا نےچار سدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی نئی نسل کے مستقبل کو ہدف بنانا چاہتے ہیں۔ یہ حملے خطے کو درپیش خطرات کو ظاہر کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کےشانہ بشانہ کھڑےہیں،دہشت گرد پاکستان کی نئی نسل کےمسقبل کو ہدف بنانا چاہتے ہیں۔

وائٹ ہائوس نے بھی پاکستان اور افغانستان میں حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں حملے خطے کو درپیش دہشت گردوں کے خطرے کو ظاہر کرتے ہیں۔