ٹیسٹ کرکٹر الویرو پیٹرسن میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر معطل

Petersen

Petersen

کیپ ٹاؤن (جیوڈیسک) پروٹیز بورڈ نے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے پر بلے باز کو معطل کر دیا ہے۔ 35 سالہ کھلاڑی نے 2015 میں ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کا میچ فکس کیا تھا۔

الویرو پیٹرسن جنوبی افریقہ کی جانب سے 36 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ بلے باز دو برس سے انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں اور فیملی سمیت انگلینڈ میں ہی مقیم ہیں۔

الویرو پیٹرسن نے جنوبی افریقہ کی جانب سے آخری ٹیسٹ جنوری 2015 میں کھیلا تھا۔