کھلنا ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش نے 273 رنز بنا لئے

Bangladesh

Bangladesh

کھلنا (جیوڈیسک) سیریز کے افتتاحی امتحان بلے بازوں کے لیے آسان بننے لگا پاکستان نے 537 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی۔ اسد شفیق کے تیراسی اور سرفراز احمد کے بیاسی رنز کی بدولت پوری ٹیم ٹوٹل میں اکانوے رنز کا اضافہ کر سکی۔

پاکستان کے چھ سو اٹھائیس رنز ہو گئے یعنی بنگال ٹائیگرز نے دو سو چھیانوے رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز شروع کی ۔ اوپنرز ایسے شروع ہوئے کہ کسی کے ہاتھ نہ آئے شراکت داری کے قومی ریکارڈ توڑ ڈالے پھر بھی تھکے نہیں۔ دو سو تہتر رنز بغیر کسی نقصان پر دن کا اختتام ہو گیا۔

ٹیسٹ کیرئر کی ساتویں سنچری داغنے والے تمیم اقبال ایک سو اڑتیس اور تیسرا سینکڑہ مکمل کرنے والے عمرالقیس ایک سو بتیس رنز بنا کر بھی ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی طرف سے پانچ بولرز آزمائے گئے لیکن ایک وکٹ بھی نہ گرا پائے۔

میزبان بیٹسمین اب پاکستانی برتری سے صرف 23 رنز پیچھے ہیں۔ سیریز کے افتتاحی ٹیسٹ کے آخری روز کیا گیم ہوتی ہے۔ کرکٹ ماہرین اور شائقین کے لیے دلچسپ بن گئی۔