ڈونیڈن ٹیسٹ : کیویز کو سری لنکا پر 308 رنز کی سبقت، 9 کھلاڑی باقی

New Zealand

New Zealand

ڈونیڈن (جیوڈیسک) اس سے پہلے سری لنکا نے آج اپنی نا مکمل اننگز چار وکٹ پر 197 رنز سے شروع کی تو چندی مل اپنے کل کے سکور 83 میں اضافہ کئے بغیر آوٹ ہو گئے۔ ان کے بعد کوئی اور کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا، اور پوری ٹیم 294 رنز پر آوٹ ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ اور سانٹنر نے دو دو جب کہ ساودی اور ویگنر نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو کیوی بلے باز لیتھم 72 اور ولیمسن 48 کے انفرادی سکور پر کھیل رہے تھے۔ پہلی اننگز میں 156 رنز بنانے والے گپٹیل اس بار 46 بنا کر آوٹ ہو گئے تھے۔ امید ہے کہ کل نیوزی لینڈ کی ٹیم مناسب سبقت لینے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کر دے گی اور لنکن ٹیم کو دوسری اننگز کھیلنے کا موقع دے گی۔