گال ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

Pakistan

Pakistan

گال (جیوڈیسک) سری لنکا کے شہر گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکن ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔ میچ کے آخری دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 206 رن بنا کر آئوٹ ہو گئی۔

پاکستان کو جیت کے لئے 90 رن کا ہدف ملا جو پاکستانی کھلاڑیوں نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم سری لنکا کے 300 رنز کے جواب میں 417 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ اس طرح پاکستان کو 117 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسد شفیق تھے جنھوں نے 131 رنز بنائے۔ لیگ سپنر یاسر شاہ نے اپنے کیریئر کی بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 90 رنز دے کر سات کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا اور پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

وکٹ کیپر سرفراز احمد 96 رنز، تین سٹمپ اور تین کیچ پکڑ کر مین آف دی میچ قرار پائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کرنے پر وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں نے مبارکباد پیش کی ہے۔