ٹیسٹ رینکنگ جاری، یونس خان اور مصباح الحق ٹاپ ٹین میں شامل

Misbahul Haq and Younis Khan

Misbahul Haq and Younis Khan

دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بیٹسمینوں کی فہرست میں یونس خان اور مصباح الحق ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بیٹسمینوں کی فہرست میں تین درجہ بہتری کے بعد آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے جبکہ جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان کے یونس خان چھٹے اور مصباح نویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی فہرست میں بھارت کے روی چندرن ایشون ایک درجہ بہتری کے بعد پہلے، ڈیل اسٹين دوسرے اور اسٹورٹ براڈ تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کےیاسر شاہ چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ آل راؤنڈرز میں ایشون سے پر برتری لئے ہوئے ہیں۔