ٹیسٹ رینکنگ جاری، سٹیون سمتھ بدستور پہلے نمبر پر

Steven Smith

Steven Smith

لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن ایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

یونس خان بدستور پانچویں نمبر پر براجمان ہیں ۔ بھارت ، نیوزی لینڈ کانپور ٹیسٹ کے بعد نئی رینکنگ جاری ، بیٹنگ میں کیوی کپتان کین ولیمسن کی ترقی ، تیسرے سے دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔ آسٹریلوی سٹیون سمتھ بدستور سرفہرست ، انگلش بلے باز جو روٹ کی تیسری پوزیشن ، پاکستانی یونس خان کی پانچویں پوزیشن برقرار ۔ قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق 11 ویں سے 10 ویں نمبر پر آگئے۔

باؤلنگ میں جنوبی افریقن ڈیل سٹین کا پہلا نمبر ۔ بھارتی روی ایشون دوسرے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر براجمان ۔ پاکستان کے لیگ سپنر یاسر شاہ چھٹے نمبر پر موجود ، آل راؤنڈرمیں رویندر جدیجہ کی پانچ درجے ترقی ، تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ۔ ٹاپ ٹین آل راؤنڈر میں کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں ، ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن کو بھی خطرہ ۔ نیوزی لینڈ ٹیم جمعہ سے شروع ہونے والے کولکتہ ٹیسٹ میں ناکام رہی تو بھارتی ٹیم 12 اکتوبر کے بعد ٹیسٹ کی نمبر ون سائیڈ بن جائے گی۔