ٹیسٹ رینکنگ : پاکستانی اور بھارتی بائولرز جگہ بنانے میں ناکام

Dale Steyn

Dale Steyn

دبئی (جیوڈیسک) آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ٹاپ 10 باؤلنگ رینکنگ میں پاکستانی اور بھارتی باؤلرز جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ سرفہرست ہیں۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا کا دوسرا نمبر ہے۔ قومی تجربہ کار بلے باز یونس خان چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ کپتان مصباح الحق کی 9 ویں پوزیشن ہے۔

باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کا پہلے نمبر پر قبضہ ہے۔ سعید اجمل 11 ویں جبکہ جنید خان 15 ویں پوزیشن پر ہیں۔ آل رائونڈرز کیٹگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا ٹاپ پوزیشن پر راج ہے جبکہ قومی آل رائونڈر محمد حفیظ 7 ویں نمبر پر موجود ہیں۔