ٹیکساس اور اوکلوہاما میں طوفانی بارشیں ، مزید 9 افراد ہلاک

Texas  Aukluhama Torrential Rain

Texas Aukluhama Torrential Rain

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاستوں ٹیکساس اور اوکلاہوما میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، مزید نو افراد ہلاک ہو گئے، ٹیکساس میں طوفان کے باعث سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ہوسٹن میں سڑکیں ندی نالوں کا منظرپیش کر رہی ہیں۔ ہوسٹن میں ایک ہزار سے زائد گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے ہوسٹن اور ٹیکساس میں چند روز تک مزید طوفان اور سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

طوفان کے باعث ٹیکساس اور ہوسٹن کے مصروف ترین ائیرپورٹس پر 170 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ طوفان نے بجلی کے نظام کو بھی درہم برہم کر دیا۔