ٹیکساس: نوجوانوں سے بدسلوکی، سفید فام پولیس اہلکار معطل

Policeman

Policeman

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں نوجوانوں کے گروپ سے بدسلوکی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک سفید فام پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔

گروپ میں زیادہ تر سیاہ فام نوجوان شامل تھے جو ایک سوئمنگ پول کے نزدیک جمع تھے۔

ویڈیو میں پولیس اہلکاروں کو دو لڑکوں پر پسٹل تانے دیکھا گیا۔ پولیس چیف کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔