تھائی شہریوں کو بھارت جانے کیلئے ڈبل انٹری ویزا ملے گا، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت نے تھائی لینڈ کے شہریوں کیلئے دوبارہ داخلے کا ای ویزا جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ اس ویزے کا مقصد بھارت میں بدھ مت سے متعلق مقامات کا دورہ کرنیوالوںکو سہولت فراہم کرنا ہے۔

بھارت کا دورہ کرنیوالے تھائی لینڈ کے وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہادہشت گردی کیخلاف اقدامات کے علاوہ دونوں ملک سائبر سکیورٹی، نارکوٹکس، انسانی سمگلنگ اور دیگر شعبوں میں سکیورٹی تعلقات مزید بڑھائے جائینگے: انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بھی ملاقات کی۔