تھر: بھوک کے باعث مزید چار ننھے پھول مرجھا گئے

Thar Children

Thar Children

تھر (جیوڈیسک) تھر پارکر میں غذائی قلت کے باعث ایک ہی روز مزید چار بچے دم توڑ گئے۔ چھاچھرو کے گاؤں ستی ڈیرہ میں ایک ماہ کا قاسم اور بائیس روز کی شکیلہ بھوک سے جان کی بازی ہار گئے۔

مٹھی میں بھی ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق تھرپارکر میں تیرہ روز کے دوران غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 37 تک جا پہنچی ہے۔