تھرپارکر: غذائی قلت کے باعث بیماری سے 2 بچے جاں بحق

Tharparkar Child Died

Tharparkar Child Died

کراچی (جیوڈیسک) تھرپارکر میں غذائی قلت سے بیمار مزید دو بچیاں دم توڑ گئیں۔ سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت کے باعث دو معصوم پھول مرجھا گئے۔

جبکہ 17 روز میں غذائی قلت کے باعث بیماری سے جاں بحق بچوں کی تعداد 50 ہو گئی۔

تھر کے مختلف ہسپتالوں میں غذائی قلت سے بیمار 80 سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ 3 بچوں کو حالت تشویشناک ہونے پر سول ہسپتال مٹھی سے حیدر آباد منتقل کیا گیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے 4 ٹیمیں دور دراز علاقوں میں روانہ کر دی گئیں۔