تھرپارکر میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے مزید 6 بچے دم توڑ گئے

Tharparkar Children

Tharparkar Children

مٹھی (جیوڈیسک) سائیں سرکار کی غفلت کے باعث تھرپارکر میں غذائی قلت وبائی امراض کے باعث مزید 6 بچے زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد تھر میں رواں ماہ فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 83 ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھر کے ڈسٹرکت ہیڈ کوارٹر میں زیر علاج 3 بچے دم توڑ گئے ہیں، جب کہ چھاچھرو اور اسلام نگر کے مختلف دیہات میں بھی 3 بچے غذائی قلت کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

اس وقت سول اسپتال مٹھی اور اسلام نگر کے تحصیل اسپتال میں 100 سے زائد بچے زیر علاج ہیں جب کہ 12 سے زائد بچوں کو سول اسپتال حیدر آباد میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واضھ رہے کہ رواں برس تھرپارکر میں اب تک غذائی قلت اور دیگر بیماریوں نے ہلاک بچوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے جبکہ تھر اور عمر کوٹ میں مجموعی طور پر اب تک 107 بچے دم توڑ چکے ہیں۔