ٹھٹھہ: گھگھر پھاٹک کے قریب کوچ، وین میں تصادم 4 افراد جاں بحق

National Highway Bus Accident

National Highway Bus Accident

ٹھٹھہ : ٹھٹھہ میں گھگھر پھاٹک کے قریب کوچ اور وین میں تصادم ہوا،جس میں 4 افرادجاں بحق، 10 سےزائد زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق بدین سے ہے ۔

پولیس کے مطابق کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر وین گھگھر پھاٹک کے قریب کوچ سے ٹکرا گئی ، حادثے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہیں،جنہیں طبی امداد کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے ۔