ٹھٹھہ : گجو کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے میں پولیس اہلکار جاں بحق

Police

Police

ٹھٹھہ (جیوڈیسک) ٹھٹھہ میں گجو کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

ڈاکو کراچی سے ٹھٹھہ آنے والی ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو قومی شاہراہ پر گجو کے قریب لوٹنے کے بعد پہاڑی علاقوں کی طرف فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر انکا تعاقب کرنا شروع کر دیا اور جنگ شاہی کے قریب پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ڈاکو کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شکور سومرو جاں بحق ہوگیا۔ جبکہ ڈاکو فرار ہوتے وقت پولیس اہلکار کی سرکاری رائفل بھی لیکر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکووں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔