ٹھٹھہ :کیٹی بندر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق

Huts Fire

Huts Fire

ٹھٹھہ (جیوڈیسک) ٹھٹھہ میں کیٹی بندر کے علاقے میں جھگیوں میں آگ لگنے سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جھگیوں میں آگ ڈیزل کا ڈرم گرنے سے لگی جس نے تیزی سے آگ پکڑ لی اور دیکھتے ہی دیکھتے جھونپڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ اس قدر تیز تھی کہ چند لمحوں میں ہی امدادی ٹیمیں آنے سے قبل 10 افراد لقمہ اجل بن گئے ، سانحے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔