ٹھٹھہ: وزیر اعظم پارلیمنٹ سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں، مولا بخش چانڈیو

Maula Bakhsh Chandio

Maula Bakhsh Chandio

ٹھٹھہ (جیوڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ سے بھاگنے کی غلطی اور چھپنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہی پارلیمینٹ ہے جس نے وزیراعظم کو عمران خان کے دھرنے کے دوران بچایا تھا۔

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب کو بحران میں دوستوں کی ضرورت ہے۔ حکومت کے ایک دو وزراء کو چھوڑ کر تمام وزراء مزاحیہ اداکار لگتے ہیں۔ ایک وزیر کہتا ہے کہ اپوزیشن کی باتوں کو ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں، جبکہ وہی وزیر حکومت کا بیڑا غرق کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس میں جس کا بھی نام آیا ہے اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں جائیں۔ وزیر اعظم کو اس وقت ملک سے باہر نہیں جانا چاہیئے تھا۔