’دا اینگری برڈز‘ کا ٹریلر جاری، فلم 20 مئی کو ریلیز ہو گی

The Angry Birds

The Angry Birds

لاس اینجلس (جیوڈیسک) کامیڈی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ تھری ڈی اینی میٹڈ ایکشن فلم دی اینگری برڈز کا نیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جبکہ فلم 20 مئی کو ریلیز ہو گی۔

اس فلم میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردار اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دینگے۔

جان کوہن اور کیتھرین ونڈر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم 20مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔