دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کی شاندار کارکردگی سٹاف کا شبانہ روز محنتوں کا نتیجہ ہے۔ حاجی عمران ظفر

The educators Baradari Campus Annual Event

The educators Baradari Campus Annual Event

گجرات (جی پی آئی) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس ہر شعبہ میں نمایاں جا رہا ہے۔اور شاندار کارکردگی ‘ سٹاف کا شبانہ روز محنتوں کا نتیجہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حاجی عمران ظفر نے دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد شفیق شرقپوری دن رات فروغ تعلیم کیلئے کوشاں ہیں۔تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو دینی تعلیم سے بھی آراستہ کر رہے ہیں۔ یہ خداوند تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس سکول سے حفاظ کرام بھی فارغ التحصیل ہو رہے ہیں۔ جن بچوں نے حفظ کیا ہے ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور امید ظاہر کرتے ہیں کہ یہ بچے حفظ کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو بھی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت ایک مشکل مرحلہ ہے۔ اور ہم سب کا فرض ہے کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اور اساتذہ کو بھی اپنا کردار احسن طریقہ سے ادا کرنا چاہئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کامونکی بلال فیروز جوئیہ نے کہا کہ بچوں کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے اس وقت تک بچے کی تربیت مکمل نہیں ہوتی جب تک بچوں کی کردار سازی نہ کی جائے اور دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس میں کردار سازی کی جانب بھی توجہ دی جاتی ہے۔ شہزاد شفیق اور انکی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سابق صدر گجرات چیمبر آف کامرس مرزا مشتاق احمد نے کہا کہ بچوں کو بہترین تعلیم و تربیت دینا خدمت خلق ہے اور صدقہ جاریہ ہے۔ بچے کل کا مستقبل ہیں۔ اس لئے بچوں کی جانب بہتر توجہ دینی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شہزاد شفیق کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ اور ہم شہزاد شفیق اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سید محسنین اصغر بیکن ہائوس سکول نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں حائل مشکلات کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے۔

جس طرح اساتذہ اپنا فریضہ احسن طریقہ سے سرانجام دے رہے ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی انکی حوصلہ افزائی کریں۔ شہزاد شفیق شرقپوری نے کہا کہ میں یہ ادارہ خدمت خلق کے جذبہ کے تحت چلا رہا ہوں۔ اور میں اس میں کوئی کمائی نہیں کر رہا۔ جو کماتا ہوں انہی بچوں پر لگا دیتا ہوں 1 ہزار سے زائد بچے بالکل فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں جبکہ سرکاری تعلیم اداروں میں کام کرنیوالے اساتذہ پولیس ملازمین اور صحافی برادری کے بچوں کی فیس 50 فیصد معاف ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ بچے تعلیم حاصل کریں اس سلسلہ میں ہم ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر سید عرفان جعفری عثمان طیب’ و دیگر اہم شخصیات نے بھی خطا ب کیا۔