دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس جماعت دہم گرلز کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی

Gujarat

Gujarat

گجرات : دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس جماعت دہم گرلز کی الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق شرقپوری تھے۔ اس موقع پر مسز شہزاد شفیق ‘ والدہ محترمہ شہزاد شفیق و دیگر بھی موجود تھیں۔

اس موقع پر طلبہ و طالبات نے مختلف خاکے بھی پیش کئے۔ 2003 میں نرسری میں داخل ہونیوالی طالبات جو کہ اس سال میٹرک کے امتحانات دے رہی ہیں انہوں نے اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

شہزاد شفیق شرقپوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں اپنی طالبات کو سکول سے الوداع کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔