پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ چوہدری منیر احمد

SHO Chaudhry Munir Ahmad

SHO Chaudhry Munir Ahmad

پیرمحل (نامہ نگار) پولیس اور پریس کا چولی دامن کا ساتھ ہے جھوٹی او ربے بنیاد اطلاع دے کر جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی کر رہے ہیں ٹائوٹ مافیا معاشرے کا ناسور ہے جس کا تھانہ میں داخلہ مکمل بند کردیا ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری منیر احمد ایس ایچ اوتھانہ پیرمحل نے صحافیوں رانامحمدا شرف ، رانا شاہد الرحمن سے غیر رسمی گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا عوام کے تھانہ دارالامن ہے انصاف کے حصول کے لیے سائلین کے دروازے بلاامتیاز کھلے ہیں ٹائوٹ ازم اور شفارش کلچر کا خاتمہ کرکے ترجیحی بنیادوں پر انصاف فراہم کررہے ہیں انہوںنے کہا کہ جھوٹی اطلا ع قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے جس کے قلع قمع کے لیے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جھوٹی اور بوگس اطلاع دینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کررہے ہیں انہوںنے کہا چند ماہ میں ہی تھانہ پیرمحل سے ٹائوٹ مافیا اور جھوٹی او ربوگس درخواستیں دینے والوں کا قلع قمع کرکے قانون شکن عناصر کو قانونی شکنجے میں لائیں گے۔