حکومتی بجٹ عوامی دوستی ہے توانائی منصوبوں ایگری کلچر کے شعبوں میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں

Sahibzada Faiz-ul-Hassan

Sahibzada Faiz-ul-Hassan

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حکومتی بجٹ عوامی دوستی ہے توانائی منصوبوں ایگری کلچر کے شعبوں میں اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں کھادوں زرعی آلات پر سیبنڈنی ملازمین کی تنخواہین اور پنشن میں اضافہ حکومت کا بہترین اقدام جس سے ملک میں ترقی کی راہیں کھلیں گی۔

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن نے اسلام آباد سے بذریعہ فون صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف حکومت نے حکومت کو دیوا لیہ ہونے سے بچا لیا اور بُری معشیت کے اثرات ٹل گئے ضبارہ کم کیا جارہا ہے جبکہ شرح سود کم ہورہی ہے سٹاک ایکسچینج میں واضع ترقی ہوئی مارچ 2018 میں 10 ہزارمیگا واٹ بجلی گرڈ میں شامل کر دی جائے گی جس سے بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ملک مجموعی طور پر 380 ارب روپے کا ریکارڈ بجٹ رکھا گیاہے۔

جس میں باشا، دایاقیر ،نیلم جہلم ہائیڈل اور ایل این جی بجلی کے لئے 2سو ارب روپے رکھے گئے ہیں گومل زام ڈیم کے چشمہ نیوکلئیر کچھی کینال اٹامل انرجی بلوچستان کے 100چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کے لئے اربوں روپے رکھے گئے ہیں 146ارب روپے کی سرمایہ کاری ہوگی جبکہ گوادر کی ترقی کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں صاحبزادہ فیض الحسن نے کہا کہ کھاد کی بوری میں 400روپے زرعی آلات پر ڈیوٹی بجلی کے نرخوں میں کمی سے کاشت کاروں کو بہت فائدہ پہنچا گے جبکہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ بھی قابل قدر اقدام ہے انہوں نے بجٹ کو عوام دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ثمرات سے ملک ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔