امریکا جانے کی کوشش میں 5 رکنی جعلی میڈیا ٹیم گرفتار

FIA Pakistan

FIA Pakistan

ایف آئی اے اسلام آباد نے امریکا جانے کی کوشش میں 5 رکنی جعلی میڈیا ٹیم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق امریکا میں الیکشن کوریج کے بہانے سے جانے کی کوشش کرنے والی جعلی میڈیا ٹیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جعلی ٹیم میں عدیل انعام ، نعیم اختر ، محمد شہزاد ،محمد فیصل اور مریم عدیل شامل ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر ڈاکٹر طارق اور فیصل بشیر نامی ایجنٹوں کی گرفتاری کیلئے لاہور میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔