مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 24/7/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) نامعلوم چور دو گدھوں کو چوری کرکے ان کی کھالیں اتار کر فرار، نواحی گائوں وڈانہ کے قریب بیٹھے اوڑھ گزشتہ رات سو رہے تھے کہ گدھے چوری ہو گئے، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں وڈانہ کے قریب بیٹھے اوڑھ گزشتہ رات سو رہے تھے کہ نا معلوم چور سکینہ بی بی اور اس کے بیٹے محمد فاروق کے40ہزار مالیت کے دو گدھے چور کرکے قریبی کیتوں میں لے گئے اور انہیں ہلاک کرکے کھالیں اتار کر فرار ہو گئے، پنجاب کے مختلف اضلاع میں گدھے ہلاک کرکے ان کی کھالیں اتارنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں لیکن تھانہ مصطفی آباد کی حدود میں کھالیں اتارنے کا یہ پہلا واقع ہے، اہل علاقہ نے گدھے چوری کرکے ان کی کھالیں اتارنے والے گینگ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مصطفی آباد کے روہی نالے پر با اثر افراد کے قبضہ کی وجہ سے بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہونے کا اندیشہ،وزیر اعلی پنجاب و ڈی سی او قصور سے روہی نالہ فوری واگزار کروانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے مصطفی آباد کی نکاسی کیلئے بنائے گئے روہی نالے پر با اثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے، متعدد بار خبروں کی اشاعت کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے، اہل علاقہ کے مطابق روہی نالہ پر قبضہ کرنے والے افراد انتہائی با اثر ہیں واگزار کروانا ضلعی انتظامیہ کے بس کی بات نہیں، ہم وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں،اگر روہی نالہ فوری واگزار نہ کروایا گیا تو مون سون کی بارشوں کا پانی گھروں میں داخل ہو جائے گا جس سے رہائشی مکانات کے گرنے اور بچوں بزرگوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، قبضہ مافیا کے خلاف فوری کاروائی کرکے ہمیں جانی و مالی نقصان سے بچایا جائے، اہلیان مصطفی آباد کا مطالبہ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)12روز گزرنے کے باوجود ن لیگی ایم این اے کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی، بجلی چوروں کے تشدد کا نشانہ بننے والا ایس ڈی او واپڈا ہسپتال میں زیر علاج، تفصیلات کے مطابق 13جولائی کو بجلی چوروں کے خلاف کاروائی پر ن لیگی ایم این اے سلمان حنیف اور ایس ڈی او واپڈا ریاض احمد گلو گیر ہو گئے تھے بعد ازاں وڈانہ کے قریب بجلی چوروں نے ایس ڈی او واپڈا ریاض احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرنے کی نیت سے سیدھی فائرنگ کی، ضلعی انتظامیہ ن لیگی ایم این اے کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہیں، جبکہ بجلی چوری کے تشدد سے زخمی ہونے والے ایس ڈی او تا حال زیر علاج ہے،

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126