دوکس نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کا مووی کیمرہ چوری کر لیا

Thieves

Thieves

پیرمحل (نامہ نگار) دوکس نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کا مووی کیمرہ چوری کرلیا۔

تفصیل کے مطابق شبیر حسین قادری ولد حشمت علی نے مکہ بلاک پیرمحل شہباز فوٹوگرافرا ینڈموویز کے نام سے دکان بنا رکھی ہے۔

دو کس نامعلوم نوسرباز دکان پر فوٹو بنوانے کے لیے آئے اور دکان میں بنے ہوئے فوٹو سٹوڈیومیں بال درست کرنے کے بہانے داخل ہوئے اور سٹوڈیو میں موجود ویڈیو کیمرہ پینا سونک برنگ بلیک MD-H2 ماڈل 2015 مالیت دیڑھ لاکھ روپے میموری کارڈ بیٹری مالیت چار ہزار روپے چوری کرکے لے گئے۔