بغیر سوچے نہیں بولتا، شاید اس لیے پروفیسر ہوں: محمد حفیظ

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر محمد حفیظ خود بھی نہیں جانتے کہ آخر انھیں ’پروفیسر‘ کیوں کہا جاتا ہے؟۔

ایک ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھیں پروفیسر کہلوانا اچھا لگتا ہے لیکن یہ نام کیوں پڑا اور لوگ انھیں کیوں پروفیسر کہتے ہیں اس کے بارے میں انھیں خود علم نہیں ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ صرف انھیں یہ نظر آتی ہے کہ وہ بغیر سوچے سمجھے کوئی بات نہیں کرتے، اس لیے شاید انھیں پروفیسر کو لقب دیا گیا۔

محمد حفیظ نے تسلیم کیا کہ اب لفظ پروفیسر ان کی شخصیت کے ساتھ جڑ گیا ہے، اس لیے انھیں اچھا بھی لگتا ہے۔