تیسرا مہمند سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول کامیابی سے اختتام پذیر

Festival

Festival

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی تیسرا مہمند سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول اختتام پذیر، کرکٹ میں میل ارباب کلب،والی بال میں اسماعیل شیدا کلب، فٹ بال میں یکہ غنڈکلب، رسہ کشی میں محب اللہ کلب اور باسکٹ بال میں مراد کلب فاتح رہا۔ دینی مدارس کے سپورٹس مقابلے، حسن قرات، نعت خوانی، ملی نغموں کے مقابلے بھی میلے کا حصہ تھے۔

اختتامی تقریب میں پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر اور مہمند رائفلز ونگ کما نڈر نے ٹراپیاں اور انعامات تقسیم کئے۔تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ اور سپورٹس اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ تیسرا سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول 2017 اختتام پذیر ہوگیا۔جس میں مہمند ایجنسی کے تینوں سب ڈویژن خویزئی بائزئی کے آٹا سپورٹس سٹیڈیم ، اپر مہمند غلنئی سپورٹس سٹیڈیم ، شگئی سپورٹس گراؤنڈ اور لوئر مہمند یکہ غنڈمیں مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس اور مقابلے منعقد ہوئے۔

مہمند ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں تیسرے مہمند سپورٹس اینڈ کلچر فیسٹیول 2017 کا افتتاح مارچ کے وسط میں کردیا گیا۔ اس حوالے سے غلنئی جرگہ ہال میں ایک سادہ پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم وزیر نے لوگو کی تختی کی نقاب کشائی کرتے ہوئے باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمیداللہ، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر ، تحصیلدار عصمت اللہ وزیر علماء کرام اور کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔ بعد میں ایجنسی کے دینی مدارس کے طلباء کے درمیان حسن قرات ، نعت خوانیاور ملی ترانوں کے مقابلے ہوئے جس میں بچوں نے خوش آوازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔ افتتاحی تقریب میں حکام اور علماء کرام نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔جس میں ایجنسی بھر کے سپورٹس ٹیموں اور مقامی کھلاڑیوں نے بھر پور حصہ لیا۔اور ہزاروں شائقین کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے اور علاقے کھیل کھود کو فروغ دینے کو سراہا۔کھیلوں میں والی بال کا فائنل میچ اسماعیل شیدا کلب حلیمزئی نے مد مقابل عبداللہ کلب یکہ غنڈکو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ اسی طرح کرکٹ میں میل ارباب کلب نے شائننگ سٹار کو، باسکٹ بال میں مراد کلب نے ضیاء اللہ کلب کو ، فٹ بال میں یکہ غنڈ کلب نے حلیمزئی کلب کو،رسہ کشی میں محب اللہ نے مہمند لیویز و خاصہ دار فورس کلب کو فائنل میچوں میں شکست دے کر ٹورنامنٹس کے فاتح قرار پائے۔ جبکہ ہائیر سیکنڈری غلنئی کے گراؤنڈ میں منعقدہ اختتامی تقریب میں جمنا سٹک ، کتوں کی دوڑ اور ون ویلینگ کے مقابلے ہوئے ۔ میلے کے مرکزی تقریب میں وزیرستان سے آئے ہوئے خصوصی وفدکے جوانوں نے قبائلی اتن اور جوان گلوکاروں نے ملی نغمے اور سکولوں کے طلباء نے خاکے پیش کئے۔

فائنل جیتنے والے تمام کھیلوں کے فاتح ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں مارچ کرکے سرکاری حکام ، قبائلی عمائدین اور ہزار تک شائقین سے خوب داد وصول کی ۔فیسٹیول کے اختتام پرپولیٹیکل ایجنٹ مہمند ایجنسی محمود اسلم وزیر، مہمند رائفلز ونگ کمانڈر لیفٹننٹ محمد عمیر، ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز خان، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند نوید اکبر خان، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حمیداللہ ، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر اور قبائلی عمائدین نے کھلاڑیوں، طلباء اور فیسٹیول میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اور بھر پور شرکت پر مقامی لوگوں اور کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ عمائدین علاقہ اور نوجوانوں کھیل کھود اور دیگر مثبت سرگرمیوں کو جاری رکھنے کو علاقائی امن کے لئے ضروری قرار دیا۔