تیسرے ون ڈے میں بھی آسٹریلیا کو شکست، انگلینڈ سیریز جیت گیا

England

England

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کی اپنے ہی گھر میں انگلینڈ کے ہاتھوں دھلائی، مورگن الیون تیسرے ون ڈے میں 16 رنز سے کامیاب، پانچ میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

کینگروز کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوا نہ شائقین کی واہ واہ کام آئی۔ ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلوی ٹیم کی خوب دھلائی، انگلش ٹیم نے ایشز سیریز کی ناکامی کا بدلہ لے لیا۔

ایان مورگن الیون کی آسٹریلیا کے خلاف لگاتار تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ انگلینڈ نے 6 وکٹ پر 302 رنز بنائے جس میں جوز بٹلر کی ناقابل شکست سنچری شامل تھی۔

جواب میں میزبان ٹیم آسٹریلیا 286 پر ہمت ہار گئی۔ گوروں نے تیسرا ون ڈے 16 رنز سے جیت کر پانچ میچز کی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔