رواں ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ 33 ہزار کا لیول برقرار نہ رکھ سکی

 Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا اختتام مندی پر ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 332 پوائنٹس کی کمی سے 32777 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 319 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 100 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں تیزی، 189 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 30 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

اس ہفتے کراچی اسٹاک مارکیٹ مجموعی طور پر271 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روزسرمایہ کاوروں کی جانب سے منافع کے حصول کی خاطر شیئرز کی فروخت کا رجحان رہا۔