رواں برس زیادہ سیلاب کی پیشگوئی، محکمہ آبپاشی کے دعوؤں کا پول کھل گیا

River

River

لاہور (جیوڈیسک) محکمہ آبپاشی پنجاب کی سیلاب کی تیاریوں کے بلند بانگ دعوؤں کا پول کھول دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے باوجود دریاؤں سے تجاوزات ختم نہیں کئے جا سکے۔

ڈی جی خان زون، ملتان، بہاولپور، لاہور اور سرگودھا زون میں تین ہزار 581 تجاوزات میں سے صرف 516 ختم ہو سکیں۔

موسم کی پیشگی صورتحال سے آگاہ کرنے کے حوالے سے جدید سسٹم نصب نہیں کیا گیا۔ بندوں اور پشتوں کو پختہ کرنے کے لئے پتھر کی کمی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

جب کہ پنجاب کے چھ زونز میں قریباً پچاس فیصد پتھروں کا سٹاک ہی نہیں، دوسری جانب سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے صرف 451 پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے۔