رواں سال ہونڈا کا دوسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ

 Honda

Honda

لاہور (جیوڈیسک) ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی، گاڑیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ رواں سال کے دوران ہونڈا پاکستان کی جانب سے دوسری مرتبہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ہونڈا پاکستان نے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ صرف روپے کی قدر میں کمی نہیں بلکہ حکام کی جانب سے ٹیکس میں اضافہ بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ گاڑیوں کو اسمبل کرنے کے لیے درکار پرزوں پر ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی تینوں بڑی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں رواں سال کے دوران 2 بار اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہیں۔